لاہورمیں 20سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، فائزہ کوماں باپ نے غیرت کےنام پر قتل کیا ، پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق بیس سالہ فائزہ کی لاش دو روز قبل برکی کے علاقے باؤ والا سے ملی ، لڑکی کو چہرے پر تکیہ یا کپڑا رکھ کرسانس بند کرکے قتل کیا گیا، پولیس نے ون فائیو پر کال کرنے والے نامعلوم شخص کی اطلاع پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور متضاد بیانات پر لڑکی کے والدین کو حراست میں لے لیا ، فائزہ کی والدہ ممتاز بی بی اور والد علی رضا نے دوران تفتیش بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا ، ملزمان نےبیان دیا کہ بیٹی کےکردارپرشک تھا، واردات کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا، مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے پرسامنے آئیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version