خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ہزار خوانی چوک کے قریب دھماکا ہوگیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ہزار خوانی چوک کے قریب سڑک کے درمیان نصب کیے جانے والے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد پولیس اور بی ڈی یو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version