پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ڈبلن میں موجود ہیں جہاں ان سے ایک تماشائی نے دلچسپ فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
2 ماہ قبل پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں نے کاکول میں ٹریننگ کی تھی، اسی حوالے سے تماشائی نے اب چیئرمین پی سی بی سے بات کی۔
تماشائی کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی، دوبارہ کروائیں لیکن وہاں سے نہ کروایئے گا۔
مداح نے محسن نقوی سے یہ بھی کہا کہ اب ان کی ٹریننگ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہی کروایئے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تماشائی کی بات سن کر مسکراتے رہے اور رضامندی کے انداز میں سر بھی ہلایا۔
خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
ڈبلن میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔