وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے فیصلہ کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیرکا نوٹس لیا ہے، بالخصوص سوشل میڈیا پرحساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ ایسے تمام افرادکے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور خفیہ معلومات ظاہرکرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائےجانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔