الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر 77 اضافی مخصوص نشستیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اضافی نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس میں قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب اور 3 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 25 منتخب اور 4 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 اور تین اقلیتی جبکہ سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 اور ایک اقلیتی رکن کی رکنیت معطل کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے (ن) لیگ کی 4، جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی 2،2، پنجاب سے (ن) لیگ کی 9 خواتین ایک اقلیت، پی پی اور جے یو آئی کا ایک ایک رکن معطل ہوا۔
سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ چینلج کیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔