وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے فوری 23 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، آزادکشمیرکے وزرا اور اعلیٰ سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما بھی اجلاس میں شریک تھے۔
دوران اجلاس آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔
وزیراعظم کی منظوری پر کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔