بھارت میں بندر کے اچانک سڑک پر نکل آنے سے کار حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش میں مرادآباد علی گڑھ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں بندر کے اچانک سڑک پر نکل آنے سے ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی ٹینکر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 3 بینک ملازمین ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ متاثرین کی شناخت بینک منیجر سورب شری واستو، بینک کے کیشیئر دیویانشو اور امیت کے نام سے ہوئی۔
بتایا جارہا ہے کار حادثے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جب کہ تیسرا شخص امیت شدید زخمی ہوا تھا جو اسپتال میں دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔