سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نےکراچی کی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں پیسے لےکر کرنے کا الزام عائدکیا ہے۔
علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیزکا محکمہ بدانتظامی کا شکار ہے، پچاس لاکھ سے ایک کروڑ روپے رشوت دے کر سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرکاکام صرف الیکشن کروانا ہوتا ہے لیکن ایڈمنسٹریٹر ڈپلیکیٹ فائلیں بنانے میں لگ جاتا ہے۔
علی خورشیدی کے مطابق زرداری صاحب کہہ چکے ہیں کہ سندھ کی ایک انچ زمین کسی کو ہتھیانے نہیں دی جائے گی لیکن سندھ حکومت کی ناک کے نیچے سارے قبضے ہو رہے ہیں۔