انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ویمن پلیئرز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی تھالیہ مک گرا کی دوسری اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیو کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ ویمن ٹاپ ٹین بیٹرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
بولنگ رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی ویمن بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کی دیپتی شرما کی دوسری اورپاکستان کی سعدیہ اقبال کی تیسری پوزیشن ہے۔
رینکنگ میں پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی ویمنز آل راؤنڈرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کی ایمیلاکر کی دوسری اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کی تیسری پوزیشن ہے۔
مزید برآں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہیں۔