خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کردیا گیا۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کی رہائش کا مسئلہ تھا، انیکسی فی الحال اراکین صوبائی اسمبلی اور وزرا استعمال کریں گے،گورنر کے لیے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں۔

دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ کسی سے تلخی بڑھانا نہیں چاہتے، وہ کسی پرگورنر ہائوس داخلے پر پابندی نہیں لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس سازش کا گڑھ نہیں بنےگا، علی امین کو دعوت دے چکے ان کے پاس جانےکو تیار ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version