خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور الیکٹرک پر قبضے کی دھمکی دے دی۔
اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کل تک لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی مہلت دے دی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پیسکو چیف کو خیبرپختونخوا میں رہنا ہے تو ان کے طریقے سےچلنا ہوگا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر قبضہ کر کے لوڈشیڈنگ شیڈول وہ خود بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ وارننگ نہیں ٹائم لائن ہے، ان کا صوبہ سستی بجلی بنا کر مہنگی خریدتا ہے، وفاق نے حق نہ دیا تو پھر سب دیکھیں گے کہ وہ حق کیسے لیتے ہیں۔