قومی ایئرلائن پی آئی اے کا قبل از حج اپریشن جاری ہے، 7 روز کے دوران پی آئی اے کی کل 20 پروازیں آپریٹ ہوئیں جس کے ذریعے 4398 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے۔
ان پروازوں میں 14 پروازیں براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں، 6 پروازیں براستہ کراچی اپنی منزل مقصود پر پہنچیں۔
پی آئی اے کی حج پروازیں 23 مئی تک مدینہ منورہ کے لیے آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ 24 مئی سے 10 جون تک جدہ کے لیے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 190 پروازوں پر مشتمل ہوگا جن میں 170 براہ راست پروازیں اور 20 پروازیں براستہ کراچی آپریٹ ہوں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق براستہ کراچی پروازوں میں 15 پروازیں کوئٹہ سے اور 5 پروازیں سکھر سے چلائی جائیں گی۔