وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز پولیس کے تبادلوں کی سفارش کرنا چھوڑ دیں، سیاسی تقرریوں سے پولیس پرفارم نہیں کرتی۔
پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ ماضی میں گندم خریدنے میں کرپشن کے انبار تھے جس کے راستے بند کردیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں،کسان کو اگلے چند ماہ میں ریلیف ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص ایسا بھی تھا جو کہتا تھا کہ آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمت معلوم کرنے نہیں آیا، وعدہ کرتی ہوں کہ پنجاب کے لوگوں کی روٹی اور سبزی سب میری ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے کسانوں کے لیے اگلے چند ماہ میں 400 ارب روپے کے پیکج اور آسان قرض پر زرعی مشینری دینے کا اعلان بھی کیا۔