لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عارف والا پولیس کا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے عارف والا پولیس کو قصور وار قرار دے دیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتہ ہفتے عارف والا کی پولیس ٹیم نے چھاپے کے وقت ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
تحقیقات کے مطابق پولیس نے سادہ لباس میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران تاجر فیصل بٹ کو اس کے بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں۔
فیصل بٹ کے بھائی کی گولی سے کا نسٹیبل خلیل جاں بحق ہوا تو عارف والہ پولیس کانسٹیبل خلیل کی لاش چھوڑ کر چلی گئی۔
تحقیقات کے مطابق مقتول تاجر فیصل بٹ کے گھر والوں کا بھی دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار وردی میں نہیں تھے، انہيں ڈاکو سمجھ کر گھر سے فائرنگ کی گئی تھی، مقتول کے اہلخانہ کے مطابق فائرنگ سے مارے گئے پولیس اہلکار کو پولیس والوں نے اسپتال میں وردی پہنائی تھی۔