وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سلیکٹیو جسٹس انصاف نہیں بد دیانتی ہوگی اور یہ انصاف کا قتل کہلائے گا۔

‏وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ منصف کا مزاج ، پسند ناپسند، وقت اور موسم انصاف پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور ان کی سرپرست عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کاسیاہ باب ہے، جب مکافات عمل کی گرفت میں آئے ہیں تو نواز شریف پر پابندی یاد آئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حقوق یاد رکھنے والی عدلیہ ماضی کے مظالم کا بھی ازالہ کرے۔

واضح رہے کہ فیصل جاوید نے کہا تھا کہ نواز شریف کو ٹی وی چینل پر دکھانے پر پابندی غلط تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version