ملک بھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 100روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا بازار میں 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 فی اونس ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version