محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے سے گندم کی ترسیل پرپابندی کی تردیدکردی۔
محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل وحرکت کی اجازت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پنجاب نےگندم کی ترسیل پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے پرمٹ کے بغیر گندم صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی کی خبر سامنے آئی تھی۔