وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تجارتی حجم 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کے لیےکوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وزیرِاعظم نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِاعظم نے تجارتی حجم 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانےکے لیےکوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں۔
وزیرِاعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کے لیے دعوت دے رہے ہیں۔
ملاقات میں عالمی و علاقائی حالات اور غزہ میں بگڑتی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیرِاعظم نے ترک صدر کی مشرق وسطیٰ میں پائیدار قیام امن کے لیےغزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی تعریف بھی کی۔
وزیرِاعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کا جلددورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔