اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سیشن عدالت شہزاد خان نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے علی نواز اعوان، فیصل جاوید، قاسم سوری اور راجہ خرم نواز کو بھی بری کر دیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا جمہوریت شدید مسائل سے دوچار اور حکومت غیر مقبول ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا عام آدمی کا سوچیں، ملک میں بے چینی ہے جس سے جمہوریت کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف بجٹ لا رہا ہے، میری درخواست ہے کہ بجٹ میں 17 گریڈ والوں تک کی تنخواہیں دگنی کریں ورنا لاوا پھٹے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version