سخت گرمی میں ٹریننگ کے دوران اینٹی رائٹس فورس کا اہلکار بیہوش ہوگیا۔
اسلام آباد پولیس کے اینٹی رائٹس یونٹ کے اہلکاروں کے لیے خصوصی کورس جاری تھا کہ ٹریننگ کے دوران سخت گرمی کے باعث ایک اہلکار گرکر بیہوش ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے حکم پرپولیس کے لیے خصوصی کورس فوری ملتوی کردیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی نے زیر تربیت افسران و اہلکاروں کی صحت کا بہتر خیال رکھنےکی ہدایت کی ہے۔