خیبر پختونخوا حکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست نیب ترامیم کیس میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید کوثرعلی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیلوں کی براہ راست نشریات نشر کرنے کی درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو اسٹریم کی جاتی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت لائیو اسٹریم نہیں کی گئی، نیب ترامیم کیس کی لائیو اسٹریمنگ نہ ہونا امتیازی سلوک ہے، استدعا ہے نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔