وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی ہی نہیں سمجھتے اورکرپشن کو لوگوں نے بری چیز سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں ٹیکس چوری کا مسئلہ اٹھایا تھا، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت 9 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، ٹیکس ٹھیک طریقے سے جمع کیا جائے تو یہ 9 سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک بھی ہوسکتا ہے، ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔