کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ملاقات کرکے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون، وفود کے تبادلوں، زرعی پیداوار میں اضافے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا
گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اس موقع پر سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔