اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرانے کیلئے جمعے تک مہلت دے دی۔
عدالت کی جانب سے طلبی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے جبکہ سیکرٹری دفاع پیش نہیں ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے جو بھی ہو گا کریں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ریسکیو کریں گے، ریکور کریں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے کہ بالکل، سب کچھ کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ آپ کو یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندا اٹھایا نہیں جائے گا،اگر بندا ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی۔