سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرویزالٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی ہے۔
فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہادری کےنام پر ڈرامہ دراصل پنجاب میں پارٹی پر قبضے کے خوف سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو مفرور خود باہر آکر چھپ رہا ہے وہ بتا رہا ہے کہ دوسرا مفرور مراد سعید جلد منظر عام پر آئے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اُن کے خیال میں مراد سعید جلد منظرعام پر نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک سال سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی مراد سعید سمیت دیگر رہنما بھی اپنی روپوشی ترک کرکے منظرعام پر آجائیں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ اپنے خلاف کیسز میں ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔