پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 ا نڈیکس نے رواں ہفتے پہلے کاروباری دن میں اپنی تاریخی بلندی رقم کی اور اس کے بعد 890 پوائنٹس کے بینڈ میں 4 دن سے ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے سے 75114 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 558 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 74726 رہی۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب روپے بڑھ کر 10154 ارب روپے ہے۔