وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرد کے طوفان کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ میں درخت پی ٹی آئی کے کارکنوں پر آگرا۔
درخت کے تلے دب کر تین سے زائد پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا کر دفتر سیل کردیا تھا۔
سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیےکیا گیا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہےکہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔
دوران آپریشن پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس دوران پی ٹی آئی کےکچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
سی ڈی اے کی جانب سے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرانے اور عمارت سیل کرنے کے باعث آج ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ ٹینٹ میں منعقد ہوا۔