وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر شریک ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہیں، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم اب ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں مدعو کیا ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے کے مفاد کے لیے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شریک بھی ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بےنتیجہ ہوتا۔

Leave A Reply

Exit mobile version