لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور کے علاقے باٹا پور، مناواں، شاہ پور اور شاہدرہ کے علاقے اضافی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں جب کہ کوٹ لکھپت، فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکوکی طلب 4200 میگاواٹ اور کوٹہ 4 ہزار میگاواٹ ہے، سبزہ زار گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد ٹرپنگ کا سامنا ہے، گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد دیگر سسٹمزپردباؤ بڑھ گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں کے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی گھنٹے تک چلا گیا ہے۔