وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
جیل ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ جاری رہنے والی میٹنگ جیل کانفرنس روم میں ہوئی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں وزارت داخلہ بھی گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرتوانائی اویس لغاری سے ملاقات کی اور خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔