امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ گندم کی درآمدکی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ میں محسن نقوی اور انوارالحق کا نام ہے، اسے سامنے لایا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، 76 سال بعد بھی اندرونی و بیرونی غلامی کا شکار ہے، پاکستان میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، جس کی حدود متعین ہیں، آئین میں بیوروکریسی، عدلیہ، پارلیمنٹ، فوج کی حدود واضح کی گئی ہیں، آئین کو بار بار پامال کرنے سے ادارے تباہ اور پاکستان نیچے چلا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انڈسڑی تباہ ہوگئی ہے، زراعت کے شعبے میں کھاد، یوریا بلیک میں ملتی ہے، گندم کی درآمدکی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ میں محسن نقوی اور انوارالحق کا نام ہے، اسے سامنے لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی خواہش کے پیچھے پورا ادارہ تباہ ہو جاتا ہے، عام انتخابات میں فارم 47 پر حکومت مسلط کردی گئی، فارم 45 پر نتیجہ آنا چاہیے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے ، سپریم کورٹ مداخلت کرے،