راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے آفس پر نیب کے چھاپے میں حراست میں لیے گئے 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔

گز شتہ رات چھاپے میں نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ اور دستاویزات قبضے میں لے لیں،کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس،لیپ ٹاپ،سی سی ٹی وی کا ریکاڈ بھی قبضےمیں لیا۔

بحریہ ٹاؤن کے مالک سمیت ایگزیکٹوز کے دفاترکی تلاشی بھی لی گئی جبکہ نیب ٹیم بحریہ ٹاؤن اسٹاف کےکچھ افراد کو ساتھ لےگئی تھی۔

تاہم اب نیب کے چھاپے میں حراست میں لیے گئے 6 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔

نیب نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف مبینہ بے ضابطگیوں اور بحریہ انکلیو کی زمین پر تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کیلئے مختص کی تھی،کارروائی کے دوران پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی نیب ٹیم کےساتھ تھیں۔

ملک ریاض نے سوشل میڈیا پرکہا ہے کہ جو چاہے ظلم کرلیں، وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version