پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کے اندراج کی منظوری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ۔
لطیف کھوسہ کی وساطت سےدرخواست دائر کی گئی، درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی، وزارت داخلہ، دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے عمران خان سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کے سنگین مقدمات کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دے۔