ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہی، دادو، لاڑکانہ، تربت اور سبی میں سب سے زیادہ 49 ڈگری کی گرمی محسوس کی گئی۔
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا، دادو، لاڑکانہ، تربت اور سبی میں آج سب سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔
سکھر اوربہاولپور میں درجہ حرارت 47، نواب شاہ، ساہیوال، جہلم، ملتان اور سرگودھا 46 ، حیدرآباد، فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان 45 ، گوادر اوربنوں 44، مٹھی میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں 42 ڈگری کی گرمی 47،کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 42، اسلام آباد میں 39 ڈگری کی گرمی 41 اور پشاور میں 40 ڈگری محسوس کی گئی۔
لاہور میں ہیٹ ویو سےبچاؤ کے لیے مویشی منڈیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 جون سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی ہے۔
ادھر آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔