وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حقائق سے آنکھیں نہیں پھیری جاسکتیں، پولیس صوبے میں جرائم کنٹرول کرے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال اورپولیس کارکردگی پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، پولیس جرائم کنٹرول کرے، حقائق سےآنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں، پنجاب میں کسی جگہ بھی نوگو ایریا برداشت نہیں، صوبے بھرمیں کرائم ریٹ کو ہرصورت نیچے لانا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا پولیس قربانی دے رہی ہےمگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، کرپشن کے خاتمےکےلیے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اور جانچ کانظام لا رہے ہیں، جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومت کی ریفارمز اور ترقی بھول جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا پولیس کوپورے وسائل مہیاکر رہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے، گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ، پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ڈی جی خان میں بجلی چوری پر کارروائی کے ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لیے مؤثرکارروائی کی جائے، بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہو جائےگی۔

انہوں نے کہا سرگودھا میں 10افراد کو ہجوم سے بچانے، باحفاظت نکالنے پر آئی جی پنجاب، آرپی او سرگودھا اور ڈی پی اوکو سراہتی ہوں، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد سےزائد کمی بھی خوش آئندہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تنخواہ لیکر جانے والےمزدورں کا لٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، قربانی کےجانور چھیننےاور چوری ہونےکےواقعات کا سدباب کیا جائے، آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کےواقعات پر قابو پانےکےلیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ڈرگز کےسدباب کے لیے مستقل بنیادوں پر ایکشن جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Exit mobile version