اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے ایک حصے پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ آگ فیصل مسجد کے عقب میں گاندیاں گاؤں کی پہاڑیوں پر لگی جس پر قابو پالیا گیا، نیول ہیڈکوارٹرز کے قریب کنیجل گاؤں کی پہاڑیوں پر بھی آگ بھڑکی جس پر جلد مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق خیبرپختونخواکی حدود میں کینسلا گاؤں میں تاحال آگ کا پھیلاؤ جاری ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی ٹیمیں آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
عرفان نواز میمن نے بتایا کہ اسٹوپہ کےمقام پربھی آگ لگی ہےجہاں ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہیں۔