ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہیلن میری رابرٹس نے ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے، بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ دوسری خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version