اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکووں نے دوسعودی شہریوں سے لوٹ مار کی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایاکہ سعودی شہری سیکٹر ایف ایٹ کے پارک میں واک کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل سرویلینس، سیلولر ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلی جنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی شہریوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات لیں اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔