ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت منظور کر لی۔ عدالت نے اسد عمر، علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی دونوں کیسز سے بری کر دیا۔ اسد عمر اور علی محمد خان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version