ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 343 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2332 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔