گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں 12، 13 اور 14 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں آئی ٹی کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کیلئے نوجوان اپنی رجسٹریشن فوری کروا لیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، ان نوجوانوں نے محض 6 ماہ کی تعلیم حاصل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورس کی تکمیل کے بعد یہی نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کمائیں گے۔
گورنر سندھ کے مطابق چند روز میں دوبارہ حیدرآباد جاؤں گا اور پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے شہداء کے خاندان کو مخیر دوست کی جانب سے 20 لاکھ روپے دیں گے۔