قومی کرکٹر امام الحق نے کہا ہےکہ انہیں ابھی تک محبت نہیں ہوئی کیوں کہ انہیں محبت پر یقین ہی نہیں۔
امام الحق، عمران نذیر اور احمد شہزاد کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے ‘ میں شریک ہوئے جس دوران شو میں شریک ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی محبت کس عمر میں ہوئی تھی؟
میزبان تابش ہاشمی نے سوال کا رخ عمران نذیر کی طرف موڑ دیا جس پر کرکٹر نے بتایا کہ انہیں محبت 2005 سے 2006کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اسی محبت سے شادی کرلی۔
احمد شہزاد نے بتایا کہ کم عمری میں تو ہر ایک کو دیکھ کر لگتا تھا کہ محبت ہوگئی لیکن وقت کے ساتھ سمجھ آیا کہ میں نے محبت اپنی ماں ، بیوی اور بچوں سے کی ہے۔
سوال کے جواب میں امام الحق نے بتایا کہ مجھے محبت نہیں ہوئی کیوں کہ میں محبت پر یقین نہیں رکھتا، اس لیے مجھے محبت نہیں ہوئی جس پر عمران نذیر نے کہا کہ اب تو شادی شدہ ہیں۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ شادی ہے جو محبت سے بڑھ کر چیز ہے۔
بالوں میں بار بار ہاتھ ڈالنے کے سوال پر امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ میری بچپن سے عادت ہے، پہلے اس سے میرے والدین اور اب میری بیوی بھی پریشان ہیں۔