سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر کے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پیمرا پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی رپورٹنگ کے دوران سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز اور متعلقہ قوانین کا خیال رکھا جائے، سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کے لیے جاری کردہ گائید لائنز پر عمل درآمد کیا جائے اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پیمرا کارروائی کرسکتا ہے۔

عدالت نے پیمرا کی جانب سے صرف تحریری حکم نامے کی رپورٹ سے متعلق پابندی کا نوٹیفیکشن معطلی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔

عدالت نے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفیکشن کی روشنی میں کورٹ رپورٹرز اور چینل مالکان کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق پی ایف یو جے کی درخواست پر آرڈر کے بعد ملک بھر کے صحافی ذمہ دارانہ کورٹ رپورٹنگ کرسکیں گے۔

اس سے قبل عدالت نے کراچی کے 5 کورٹ رپورٹرز اور ان کے چینلز کے خلاف پیمرا کو کارروائی سے روکا تھا۔

عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Exit mobile version