سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری تنویرکی ضمانت مسترد ہوگئی۔
راولپنڈی کی عدالت کی جانب سےسنائے جانے والے فیصلے میں چوہدری تنویرکی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے چوہدری تنویر کے بیٹوں دانیال، اسامہ اور بھائی چنگیز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو 12 فروری کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ 12 فروری کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ چوہدری عدنان نے عام انتخابات میں این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے۔
9 مئی کے واقعے کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا۔