Author: Akhbare Haq
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت سے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سعد بیگ اور اذان اویس کی شراکت سے ہم نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ میچ میں بولرز نے بھی ذمے دارانہ بولنگ کی، محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ذیشان کا مضبوط…
بالی ووڈ میں 2017ء سے کام کر رہی اداکارہ تریپتی دیمری کی مقبولیت میں فلم اینیمل کے مختصر کردار نے اضافہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تریپتی دیمری کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ نے رنبیر کپور کے مقابل مختصر کردار نبھایا، جس کے بعد صرف چند دن میں اُن کے ملین فالوورز بڑھ گئے ہیں۔ 29 سالہ بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ میں 2017ء میں کامیڈی فلم پوسٹر بوائے سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے…
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اس وقت کو یاد کیا جب لوگ پیشگوئی کرتے تھے کہ اگر میں نے فلموں میں کام جاری رکھا تو میری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی۔ یاد رہے کہ 1960 کے عشرے کی چوٹی کی ہیروئن شرمیلا ٹیگور کی شادی نواب منصور علی خان پٹودی سے 27 دسمبر 1968 میں ہوئی تھی، انہوں نے اپنے 60 سال سے زیادہ طویل کیریئر کے دوران بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ایک بار اس مشورے کے بارے میں گفتگو کی جو انہیں شادی کے…
کیلیفورنیا: امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا محفوظ مائع ایندھن بنایا ہے جس کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ اس میں ذخیرے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران حادثاتی طور پر آگ نہیں لگ سکتی۔عام طور پر جب ایندھن آگ پکڑتا ہے تو جلنے والی شے مائع نہیں ہوتی بلکہ اس مائع کے اوپر اڑنے والے غیر مستحکم بخارات ہوتے ہیں جو آکسیجن اور شعلے سے ملنے پر بھڑک اٹھتے ہیں۔جرنل آف دی امیریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والے نئے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے ایندھن کو جلنے کے لیے برقی…
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 420 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 ہزار سے زائد زخمیوں کا اعتراف کرلیا۔ اسرائیلی دفاعی حکام سے متعلق اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں اب تک 420 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 58 فیصد شدید زخمی ہیں۔ میڈیا نے کہا کہ غزہ جنگ میں 2 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی معذور ہوچکے ہیں، دفاعی حکام اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی ایسی صورتحال نہیں…
جماعت اسلامی (جے آئی) کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے شہدائے پاکستان سے غداری کر رہے ہیں۔ کراچی میں خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ (یو این) کی غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نے ثابت کردیا کہ وہ دہشت گرد ہے، وہاں کے عوام ایک طرف تو حکومت دوسری طرف ہے۔ امیر جے آئی کراچی نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور حماس کی حوصلہ…
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کیلئے فیول بحالی کے حوالے سے جان اچکزئی نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ اس معاملے پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ صفائی، فائر بریگیڈز کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے یونین سے مذاکرت جاری ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی یونین مطالبات پر احتجاج کر رہی ہے۔…
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جس سے پورا پاکستان چلتا ہے۔ کراچی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اعلیٰ ڈگریاں رکھنے کے باوجود بائیک رائیڈر بنے ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے، شہر قائد…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے، سیاسی جماعت کا انتخابی نشان اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ نے بہترین فیچر فلم کے لیے ’گولڈن یسر‘ ایوارڈ جیت لیا۔ ضرار خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی کینیڈین ہارر فلم نے فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں جمعرات کو ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں ایک لاکھ ڈالرز کا انعام اپنے نام کیا ہے۔ ہدایت کار ضرار خان اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور فلم فیسٹیول میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں امریکا…