Author: Akhbare Haq

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو صوابی پولیس نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کو مردان پولیس نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اسد قیصر کی آج ایک اور کیس میں ضمانت…

Read More

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی، پانی سر سے اونچا ہو چکا تھا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹے شخص ہیں، مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کرکے مکر گئے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک کی توسیع دینے کی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے صدر بنانے کی پیشکش کی…

Read More

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے دیر کی تقریر میں میاں نوازشریف پر تابڑ توڑ حملے کیے، مگر مریم نواز کی تقریر سے بلاول بھٹو زرداری کا ذکر ہی غائب تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے جلال پور جٹاں کے جلسے میں اپنی تنقید کا رخ صرف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی طرف رکھا۔ مریم نواز نے کہا کہ جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں، اسے ایک بار اقتدار ملا اور اس کے…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے اہلخانہ اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں میں پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹا راسخ الہٰی اور 3 وکلاء شامل تھے۔ اہلخانہ اور وکلاء سے پرویز الہٰی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ پرویز الہٰی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان نصیر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی…

Read More

پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں اسموگ جیسے مسئلے کے حل اور ماحولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر قائم کنسورشیم سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسموگ کے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز اور اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ محمد بلیغ الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسموگ ماحولیات اور صحت کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی…

Read More

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے جانے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات ہو رہے ہیں، جتنی بھی مخالفت ہو غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے ایشوز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کا دباؤ قابل قبول نہیں، پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا…

Read More

سندھ ہائی کورٹ نے حفیظ مہر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (ایس ٹی بی بی) کا سیکریٹری تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ عدالت میں حفیظ مہر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (ایس ٹی بی بی) کا سیکریٹری تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری تعلیم اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے 14 دسمبر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک کتابوں کی چھپائی کو حتمی شکل دینے اور درخواست…

Read More

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا اگر کوئی لاڈلہ ہے وہ بلاول بھٹو زرداری ہے، نیا لاڈلہ کمروں میں بیٹھ کر صرف میٹنگ پر میٹنگ کر رہا ہے۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی، 1988ء میں بھی لاڈلے بنانے والو کو دن میں تارے دکھائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیرِ…

Read More

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل تحقیقات کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے متعلق نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنا لیا، جس میں کہا گیا کہ کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کروانے کی سفارش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ زبیدہ جلال کا مؤقف تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ…

Read More

پاکستان جونیئر ٹیم نے گروپ میچ میں بیلجیئم کے خلاف میچ ڈرا کرکے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ کوالالمپور میں کھیلا جانے والا یہ سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے بہتر پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کواٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پنالٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کرکے بیلجیئم کو برتری دلادی۔ پاکستان…

Read More