Author: Akhbare Haq
سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق ضعیف العمری کی وجہ سے لاحق عوارض میں مبتلا لیلاوتی بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سینئر اداکارہ نے 400 کے قریب کناڈا سمیت 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ گذشتہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ انہوں نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کیں، بعدازاں سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا۔ انہیں…
پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔ حال ہی میں ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔ دورانِ گفتگو اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں میں ہونے والی طلاقوں پر بھی بات کی اور بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو افسوس ناک قرار دیا۔ دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل شادی کی عمر صرف سال، ڈیڑھ سال یا دو سال ہی نظر آتی ہے اس کے بعد شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ…
بالی ووڈ کے معروف اداکار نعیم سعید المعروف جونیئر محمود کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جونیئر محمود کینسر میں مبتلا تھے، 2 ماہ قبل اسٹیج 4 پر جب کینسر کی تشخیض ہوئی تب تک مرض جگر اور پھپھڑوں کے بعد آنتوں تک پھیل چکا تھا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات ان کی طبعیت زیادہ بگڑی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ 67 سال کی عمر میں گزشتہ روز ممبئی میں انتقال کر گئے۔ اداکار کی…
فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں حنین شاہ نے کہا کہ فاسٹ بولر نیچرل ہوتا اسے بنایا نہیں جاسکتا، اکیڈمی میں آپ کی اسکلز بہتر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کیا، کرکٹ کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلتا ہوں۔ حنین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹنگ فیملی ہے گھر میں بھی کرکٹ پر بات ہوتی ہے، نسیم شاہ سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے۔ ان کا کہنا…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی انجری رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے اور متبادل کے طور پر آف اسپنر ساجد خان کا نام زیرِ غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی انجری کا جائزہ لے کر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی وجہ سے آف اسپنر ساجد خان مضبوط امیدوار بن گئے ہیں تاہم ویزا پراسس کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ساجد خان کا آسٹریلیا جانا مشکل ہے۔ ابرار…
دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پاس اس وقت کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کے 17 افراد میں ڈاکٹر سہیل سلیم کا نام ہے لیکن وہ ویزے کے مسائل کے سبب 14 دسمبر کو پرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان ٹیم کے ہمراہ اس وقت کلف ڈکن فزیو تھراپسٹ اور مساجر ملنگ موجود ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والی انڈر 19 ٹیم کے منیجر ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد پاسپورٹ کی تجدید نا ہونے پر بطور…
ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر شاہزیب نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی اور امریکی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے شاہزیب کا مقابلہ امریکی فائٹر سیلیب اسپیئرز سے تھا۔ شاہزیب نے رِنگ میں امریکی فائٹر کی ایک نہ چلنے دی، پہلے ہی راؤنڈ میں زوردار پنچز اور ککس کی برسات کرتے ہوئے حریف کو دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔ دوسرا راؤنڈ بھی شاہزیب کے نام رہا جبکہ تیسرے راؤنڈ…
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا بالکل بالکل۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ انکل یہ کوٹ آپ پر زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے اور شوگر بھی کنٹرول ہو گئی…
چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ اگلے برس ہونے والے گیمز کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے۔ سری لنکن اسپورٹس منسٹر نے اپنی فیڈریشنز کو گیمز کی میزبانی کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے برس مارچ میں ہونے ہیں۔ پاکستان کو ان گیمز کی میزبانی 2019 میں دی گئی تھی۔ پہلے یہ گیمز 2021 میں ہونے تھے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 2024 میں کروانے کی اجازت مل گئی۔ پاکستان اولمپک ایوسی ایشن (پی او اے) اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے…
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ملک یوسف خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کا حصہ بن گئے۔ پشاور میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک کی موجودگی میں ملک یوسف نے خان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر دفاع نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل ہو رہے ہیں، ہمارا اگلا جلسہ صوابی میں ہوگا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی پی کا منشور…