Author: Akhbare Haq
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں اقتدار کےلیے صرف دو ہی خاندان رہ گئے ہیں؟ بہاولپور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ گیارہ کروڑ عوام خط غربت کے نیچے رہ رہے ہیں، اس کے ذمے دار آصف علی زرداری اور نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں صرف اور صرف اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے، پوچھتا ہوں کیا ملک میں اقتدار کےلیے صرف یہی دو خاندان رہ گئے ہیں؟ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے…
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی۔ جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اور دیگر شریک تھے۔ ترجمان آئی پی پی کے مطابق اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور…
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جس سے پورا پاکستان چلتا ہے۔ کراچی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اعلیٰ ڈگریاں رکھنے کے باوجود بائیک رائیڈر بنے ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے، شہر قائد…
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پتہ لگنا چاہیے کہ 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا؟ کچھ ایسے عناصر آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔ لاہور میں ن لیگ کے انتخابی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج بھی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی۔ نواز شریف نے کہا کہ…
فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں حنین شاہ نے کہا کہ فاسٹ بولر نیچرل ہوتا اسے بنایا نہیں جاسکتا، اکیڈمی میں آپ کی اسکلز بہتر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کیا، کرکٹ کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلتا ہوں۔ حنین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹنگ فیملی ہے گھر میں بھی کرکٹ پر بات ہوتی ہے، نسیم شاہ سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے۔ ان کا کہنا…
فرانس کے صدارتی محل میں یہودی تہوار کی تقریب میں شرکت کرنے پر فرانسیسی صدر میکروں تنقید کی زد میں آگئے۔ صدر میکروں کی تقریب میں شرکت کو فرانس کی سیکیولر اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر میکروں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس کے اندر ایک یہودی تقریب میں شرکت کرکے جمہوریہ فرانس کی اقدار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ صدراتی محل میں یہودیوں کے روشنیوں کے تہوار ’حنوکا‘ پر موم بتی جلانے کی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی تھی جس میں صدر میکروں کو ایک موم بتی جلانے کی…