وفاقی حکومت کی جانب سے راشد محمود لنگڑیال کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی سیکرٹری توانائی راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

راشد محمود بطور سیکرٹری پاور ڈویژن فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version