اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)کےرہنما دانیال چودھری نے کہا ہے کہ تمام چیزوں کا اختیارپارلیمان کےپاس ہے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی ترمیم پہلی مرتبہ نہیں ہورہی، پہلےدن سےکوشش تھی آئینی ترمیم پرتمام جماعتوں سےبات چیت کی جائے،پارلیمنٹ نےہی فیصلہ کرنا ہےکہ ملک کس سمت میں چلےگا۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کےحصول کےلیےعوام کی زندگیاں گزرجاتی ہیں، لوگوں کوانصاف تب ملےگا جب ادارے جلدی کام کریں گے، ترامیم سےچیزیں خراب نہیں بلکہ مزید بہترہوں گی۔
دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کوکیسے چلانا ہے، تمام چیزوں کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے، ترامیم سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنےوالےدنوں میں تمام جماعتوں سےبات چیت کرکےآگےبڑھیں گے۔